Narendra modi biography in urdu




  • Narendra modi biography in urdu
  • [MEMRES-5]!

    نریندر مودی

    نریندر دامودر داس مودی (گجراتی: નરેન્દ્ર મોદી) بھارتی سیاست دان اور موجودہ وزیر اعظم ہیں۔ اس سے قبل مودی گجرات (بھارت) کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ ان کی پیدائش 17 ستمبر 1950ء کو شمالی گجرات کے مہسانہ ضلع میں ہوئی۔ مودی کا سیاسی سفر 1984ء میں شروع ہوا۔ جب آر ایس ایس نے اپنے چند ارکان کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں بھیجا، ان میں مودی بھی شامل تھے۔ انھوں نے لال کرشن اڈوانی کی سومناتھ – ایودھیا یاترا اور مرلی منوہر جوشی کی کنیاکماری – کشمیر یاترا میں حصہ لیا۔ سنہ 1995ء میں انھوں نے گجرات میں انتخابات کے پرچار کی ذمہ داری نبھائی۔ ان کی ولادت وادی نگر کے ایک چھوٹے سے خاندان میں ہوئی تھی۔ انھوں نے بچپن میں اپنے والد کے ساتھ چائے بیچی۔ آٹھ سال کی عمر میں انھوں نے آر ایس ایس سے اپنا تعلق وابستہ کیا۔ کم عمری میں طے شدہ شادی کی وجہ سے انھوں نے ہائی اسکول مکمل کرنے کے بعد گھر چھوڑ دیا اور دو سال تک شہر در شہر گھومتے رہے۔ گجرات لوٹنے سے قبل وہ کئی مذہبی مراکز کی زیارت کر چکے تھے۔ 1971ء میں وہ سنگھ کے مکمل رکن بن گئے۔ ہنگامی صورت حال کے دوران میں انھیں روپوش ہوجانا پڑا۔ 1985ء میں سن